ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برطانوی وزیر خارجہ کی روسی دورہ منسوخ کرنے پر ماسکو کی مذمت

برطانوی وزیر خارجہ کی روسی دورہ منسوخ کرنے پر ماسکو کی مذمت

Mon, 10 Apr 2017 11:04:32    S.O. News Service

ماسکو،9؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روسی حکومت نے برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن کا طے شدہ روسی دورہ منسوخ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے شامی حکومت کی روسی حمایت کے تناظر میں دورے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روس کی وزارت خارجہ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے روسی دورے کی منسوخی سے واضح ہو گیا ہے کہ لندن حکومت عالمی سطح پر کوئی اثر نہیں رکھتی اور نہ ہی کوئی اْس کا مقام ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے ساتھ بامعنی مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر بھی شکوک کا اظہار کیا ہے۔ بورس جانسن نے ہفتہ آٹھ مارچ کی شام میں اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران روس کا دورہ نہیں کریں گے۔


Share: